ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حکومت کے پاس ہندوستانیوں کے قتل پرسوالات کاجواب دینامشکل ، عراق معاملے سے توجہ ہٹانے کے لیے ڈیٹالیک کی کہانی رچی گئی:راہل گاندھی

حکومت کے پاس ہندوستانیوں کے قتل پرسوالات کاجواب دینامشکل ، عراق معاملے سے توجہ ہٹانے کے لیے ڈیٹالیک کی کہانی رچی گئی:راہل گاندھی

Thu, 22 Mar 2018 21:29:18    S.O. News Service

نئی دہلی22مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج الزام لگایا کہ مودی حکومت نے عراق کے موصل میں 39ہندوستانیوں کے قتل کے مسئلے سے توجہ ہٹانے کے لیے ڈیٹا چوری اور کیمبرج اینالٹیکا کے ساتھ کانگریس کے تعلقات کی کہانی بنائی ہے۔کانگریس صدرنے اس معاملے میں مودی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہاہے کہ اس نے موصل میں ہلاک39ہندوستانیوں کی موت سے متعلق سوالوں کا جواب دینے سے بچنے کے لیے ڈیٹا چوری کرنے اور کیمبرج اینالٹیکا کے ساتھ کانگریس کے تعلقات کی کہانی گڑھی ہے۔مسٹر راہل گاندھی نے کہاہے کہ اس معاملے میں حکومت کے لیے عوام کے سوالات کا جواب دینا مشکل ہو گیا تھا۔


Share: